Uncategorized

ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں- عمائدین تسر

شگر(پ ر) ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل تحسین ہیں ۔ آئندہ بھی اس پسماندہ علاقے کے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم تسر کے عوام کی طرف سے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سیکریٹری ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔محمد حسن, عیسیٰ خان, علی نمبردار, محمد یونس, حاجی بشیر غلام رسول, سکندر علی، حاجی شکور علی اور دیگرنے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر ہم ڈائریکٹر ایجوکیشن مجید خان اور سیکریٹری ایجوکیشن کے مشکور ہیں۔ جنہوں نے محکمہ تعلیم میں میرٹ کو بحال کرنے اور تعلیمی میداں میں بہتری کیلئے اچھے اقدامات اٹھائے ہے۔ کمیٹی کے ممبران جنہوں نے گزشتہ دنوں ڈائریکٹر ایجوکیشن مجید خان سے ملاقات کی تھی اور تسر کے سکولوں کے مسائل اور حالیہ ٹرانسفر پوسٹنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو آگاہ کیا تھا جس پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نے علاقے کے تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس وفد کے اراکین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل تحسین ہیں او ر افسوس اس بات کا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر آفس شگر والے میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ جس کے حوالے سے ڈائریکٹر صاحب کو خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ عمائدین تسرنے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن صاحب آئندہ بھی اس پسماندہ علاقے کے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے تعاون جاری رکھیں گے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button