متفرق

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا

ہنزہ (اسلم شاہ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں تدریسی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کے بعد طالب علموں میں جوش خروش ۔ بہتر مستقبل کے لیے پُر عزم۔ساتھ ساتھ ترقیاتی کام بھی جاری۔افتتاحی تقریب میں وفاقی اعلیٰ حکام کے شرکت متوقع۔

ہنزہ میں گزشتہ دنوں باقاعدہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں تدریسی عمل جاری ہونے کے بعد طالب علم پرامن اور صحت مند ماحول میں تعلیم حاصل کرنے لیے پُر جوش اور اپنے روشن مستقبل کے لیے پُر عزم ہیں ،ہنزہ کیمپس میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے طلبہ وطالبات نے مختلف مضامین میں داخلہ لیا ہے اور گزشتہ دنوں سے باقاعدہ کلاسوں کا اجراء ہواہے تدریسی عملہ نے یونیورسٹی پہنچنے کے بعد ہی تدریسی عمل شروع کیا ہے۔

طلباء کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد ہم اپنے مستقبل کے لیے پُرامید اور پُرعزم ہیں کیونکہ یہاں پر بہترین تدریسی عملہ کوبھیجا گیا ہے اور پُرامن ماحول تعلیم حاصل کرنے مدد گار ثابت ہوگا۔طالبعلو ں کا مزید کہنا تھا کہ ہنزہ میں گھردہلیز پر اعلیٰ تعلیم کا سنہری موقعہ ملا ہے جس کے لیے ہم حکومت اور اعلیٰ انتظامیہ کا شکر گزار ہیں ۔

دوسری طر ف یونیورسٹی میں ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہے جنہیں جلد ہی مکمل کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں اور توقع ظاہر کی جارہی ہے جلد ہی باقاعدہ افتتاح کیا جائے گاور افتتاحی تقریب میں وفاقی حکام کی شرکت کی توقع ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button