صحت

گلمت، فرسٹ کلاس ڈسپنسری میں موجود ایکسرے مشین خراب، مریض علی آباد جانے پر مجبور

گلمت (نامہ نگار) ضلع ہنزہ کے بالائی تحصیل گوجال کے ہیڈکوارٹر گلمت میں واقع فرسٹ کلاس ڈسپنسری میں موجود ایکسرے مشین خراب ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے ایکسرے کروانے کے لئے مریض مجبوراً ضلعی ہیڈکوارٹر علی آباد جارہے ہیں۔

مریضوں نے پامیر ٹائمز کے ذریعے ضلعی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ایکسرے مشین کی جلد مرمت کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ گوجال تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پی سی فور منظور نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے بطور فرسٹ کلاس ڈسپنسری کے طور پر کام کر رہی ہے۔ پی سی فور منظور نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال مکمل طورفعال نہیں ہے۔

مقامی افراد نے منتخب اور غیر منتخب نمائندوں اور ضلعی و صوبائی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا پی سی فور منظور کر کے مقامی سطح پر طبی سہولیات مہیا کئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button