کھیل

اسپیشل ایجوکیشن کمپلکس گلگت میں اسپورٹس ویک کا آغاز 

گلگت (پ ر) آج مورخہ 3 اپریل 2017 سے اسپیشل ایجوکیشن کمپلکس گلگت میں اسپورٹس ویک کا آغاز ہوا جس کے مہمان خصوصی جناب حاجی بابر خان صاحب ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان اور میر محفل جناب ناصر حسین صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت تھے جبکہ جناب محمد موسی ڈپٹی ڈائریکٹرTVET نے خصوصی شرکت کی ۔اسٹیج سکریٹری کے فرائض جناب محمد سلیم نے سرانجام دیئے ۔ اسپورٹس ویک کے دوران خصوصی بچوں کے درمیان کرکٹ ، فٹ بال ، رسہ کشی ، موزیکل چیئر ، وہیل چیئر ریس ، لانگ جمپ ، سو (100) میٹر ریس اور شارٹ پٹ اور مختلف قسم کے مقابلے ہونگے افتتاحی کرکٹ کا مقابلہ HIC "A” اور PHC "B” کے درمیان ہوا جس میں PHC "B” نے کامیابی حاصل کی۔ اسپورٹس ویک کا اختتام بروز ہفتہ 8 اپریل 2017 کو ہوگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button