تعلیم

چاردیواری نہ چوکیدار، پرائمری سکول تروپی کا کوئی نہیں پرسانِ حال

شگر(نامہ نگار)محکمہ تعلیم شگر کی عدم توجہی، پرائمری سکول تروپی شگر سکیورٹی رسک بن گیا ۔ سکول کے لئے نہ چار دیواری ہے اور نہ ہی چوکیدار جس کے باعث بچوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں تعلیمی اداروں کو ملنے والی دھمکی اور ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے واقعات کے بعد سیکریٹری تعلیم نے گلگت بلتستان میں موجود تمام تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا تھا ساتھ ساتھ جن سکولوں کی چار دیواری ہے ان کو مزید اونچا کرنے اور جن سکولوں کی چار دیواری نہیں ہے ان سکولوں کی چار دیواری فوری طور پر تعمیر کرنے حکم دیا تھا لیکن محکمہ تعلیم شگر کی عدم توجہی کے باعث پرائمری سکول تروپی تاحال چاردیواری سے محروم ہے ساتھ ساتھ سکول میں بچوں کے لئے کرسی تک دستیاب نہیں ہے بتایا جاتا ہے کہ پرائمری سکول میں 60 کے قریب بچے پڑتے ہیں لیکن ان 60 بچوں کے لئے صرف ایک استاد موجود ہے جس کے باعث سکول کی کارکردگی خراب ہونے کے ساتھ بچوں کا مستقبل بھی داو پر لگا ہوا ہے تروپی کے عوام نے سیکرٹری تعلیم سے پرائمری سکول پر نظر کرم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button