ثقافت

چار روزہ جشن قاقلشت میں خواتین کی شمولیت پر پابندی لگادی گئی

چترال(گل حماد فاروقی) چترال سے 75 کلومیٹر دور بونی شہر کے اوپر نہایت سرسبز میدان قاقلشٹ کے میدان میں چار روزہ جشن اس ماہ بیس تاریح سے شروع ہورہی ہے تاہم اس جشن میں چترال کی ایک بڑی آبادی یعنی خواتین کی شمولیت یا جشن دیکھنے پر پابندی لگادی گئی۔

تحصیل ناظم مستوج مولانا محمدیوسف نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے سالانہ چار روزہ جشن قاقلشٹ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس جشن میں خواتین کی شرکت پر مکمل پابندی لگادی جائے اور اس سلسلے میں خواتین کے تمام تعلیمی اداروں، مساجد اور جماعت حانو ں کو بھی خطوط ارسال کئے گئے ہیں کہ خواتین قاقلشٹ کی میدان میں آنے کی زحمت نہ کرے کیونکہ ان کی آنے پر پابندی لگادی گئی تاکہ چترال ایک مکمل اسلامی ماحول کا منظر پیش کرے۔

مولانا موصوف نے یہ بھی خوشخبری سنادی کہ صرف مقامی لوگوں کو اس جشن کو دیکھنے کیلئے چھوڑ دیا جائے گا تاہم باہر سے آئے ہوئے سیاح اور مہمانوں کی جشن قاقلشت میں شرکت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔تاہم مولانا موصوف یہ بتا نہ سکے کہ غیر مقامی مردوں پر کیوں پابندی لگادی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button