سیاست

20 میگا واٹ ہینزل اور چھ میگاواٹ کارگاہ ہائیڈرو منصوبہ کی تکمیل کے بعد گلگت لوڈ شیڈنگ فری ہوجائے گا، ڈپٹی سپیکر

گلگت (پ۔ر) ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں 20میگاواٹ ہنزل اورچھ میگا واٹ کارگاہ کی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی تو گلگت لوڈشیڈنگ فری ہوگا۔ ہینزل 20میگاواٹ کی فزیبلٹی کے لئے کنسلٹینٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں بہت جلد اس منصوبے پر عمل درآمد کا کام شروع ہوگا۔ سکارکوئی دس میگاواٹ پاور پراجیکٹ فزیبلٹی ہورہی ہے اور اسکے علاوہ نلتر سولہ میگاواٹ کا معاہدہ چائینہ کمپنی کے ساتھ ہوا ہے او بہت جلد متعلقہ فورم سے منظور کرایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے چیمبر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سومیگاواٹ کے آئی یو پاور منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے اور چائینہ کمپنی نے گلگت بلتستان کے تمام پاور منصوبوں کی فزبیلٹی کا مفت جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے اور وہ منصوبوں کی فزبیلٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد ہونے سے علاقے میں توانائی کا بحران ختم ہوگا اور علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہونے کے بعد عوام واضع تبدیلی محسوس کریں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ نمبر ایک گلگت میں پینے کے صاف پانی کے حوالے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے نپورہ بسین ، جاگیر بسین ، بارگو، شروٹ ، شکیوٹ ، کنوداس ، سکارکوئی امپھری اور نومل کے لئے پانی کے بڑے منصوبے رکھے ہیں اور محکمہ واسا اور گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ان منصوبوں کا پی سی ون جلد از جلد تیار کرکے پلاننگ میں جمع کرائے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ ریور ویو روڑ کے توسیع کے کام کے علاوہ کنوداس سکارکوئی ایکسپریس وے اور ساتھ آرسی سی پل کی تعمیر کے لیے بھی فزیبلٹی پر کام ہورہا ،حلقہ 1 میں سکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے سکولوں کے علاوہ نوجوانوں کو صحت مند گرمیوں کے لیے کھیلوں کے گراؤنڈ بھی بہت جلد تعمیر ہونگے اس کے علاوہ بسین میں چلڈرن پارک بھی عنقریب تعمیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور ہمیں عوامی مسائل کا مکمل اندازہ ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور آنے والے وقتوں میں عوامی مسائل میں واضح کمی لا کر رہیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button