عوامی مسائل

سپیکر فدا ناشاد نے کتی شو اور شیلہ کا دورہ کیا، بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد کا حلقہ نمبر تین یونین کونسل کتی شو اور شیلہ کا ہنگامی دورہ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے شمائل 1میگا واٹ ہائی سکول طولتی برق اور روڈ کے ساتھ حالیہ بارشوں اور برف باری سے ان علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور عمائدین کتی شو سے ملاقات کی روڈ بند ہونے کی وجہ سے داپا کتی شو نہیں جاسکے۔ سپیکر نے شمائل 1میگا واٹ کے والنٹئیرزکو بغیر تنخواہ خدمات پر شاباش دیں اور ان کے مطالبات پر عملی اقدامات کا وعدہ بھی کیا سپیکر نے علاقے کے عمائدین کو ان کے مسائل حل کرنے اور بارشوں سے ہونے والی نقصانات کا ہر ممکن ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقینی دہانی اور شمائل 1میگا واٹ کو فوری مرمت کر کے علاقے میں بجلی بحالی اور روڈ کی رپیرینگ کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات دینے کا بھی یقین دلایا اور جلدی دوبارہ دورہ بھی کرنے کا بھی کہا شیلہ کے عمائدین سے ملاقات کے بعد ڈورو روڈ بند ہونے کی وجہ سے نہیں جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button