سیاست

مسلم لیگ ن علما و شیخ ونگ کے نمائندوں کی وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں اہم ملاقات

گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ گلگت بلتستان کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ گلگت میں ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پی۔ایم۔ایل ن علماء مشائخ ونگ کے وفد میں مولانا نادر خان اشرفی صدرعلماء مشائخ ونگ گلگت بلتستان شیخ ارشد حسین نجفی نائب صدر اور صوبائی پی ایم این ن علماء مشائخ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات و نشریات ریاض الدین شامل تھے۔

موصول شدہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے علماء مشائخ ونگ کی خدمات کو سراہا اور  کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اپنی حکومت میں عوامی مسائل حل کرنے میں بھرپور کوششوں میں ہے۔علماء و مشائخ کے وفد نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی صوبے میں تعمیر و ترقی منصوبوں کا جال بچھانے پر ان کی تاریخی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے تمام ونگز کے عہدیداروں کی جلد نوٹیفیکیشن ہوگی۔اس حوالے سے پولیٹیکل ایڈوائزر شمس میر ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں صوبے کے اندر امن ہی ہے۔امن قائم رکھنے کیلئے علماء کرام کی جدوجہد کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت تعمیری کاموں میں مصروف عمل ہے۔عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔جس کی وجہ سے صوبے میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہوگی۔وزیراعلیٰ نے وفد کے احتتامی کلمات کہتے ہوئے کہا کہ علماء مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ نون جی بی کے عہدیداروں کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا ہروقت خیال رکھیں گے۔جہاں پر حکومت کیلئے کچھ سیٹ اپ کیلئے علماء کی ضرورت ہوتی ہے۔اس وقت علماء مشائخ ونگ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button