کیریئر

بلتستان ریجن کے گریڈ 1 تا 16 پیرامیڈیکل سٹاف کی ترقی اور تبادلے کا اختیار ڈائریکٹر بلتستان کے حوالے کیا جائے، فدا حسین

شگر(عابدشگری)شگر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر فدا حسین نے کہا ہے کہ بلتستان ریجن کے 1سے 16گریڈ کے تمام پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹرانسفر اور پروموش کا اختیار ڈائریکٹر بلتستان ڈویژن کے حوالے کیا جائے۔گلگت ریجن ڈائریکٹریٹ سے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ شگر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس رورل ہیلتھ سنٹر شگر میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر شگر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن فدا حسین نے کی جبکہ جنرل سیکریٹری محمدرسول سمیت تمام پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیرامیڈیکل سٹاف کی مسائل اور ترقی کے عمل میں سست روی پر گفتگو کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فداحسین نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں سے بلاوجہ ترقیوں کی عمل رکنے سے تمام سٹاف کی حق تلفی ہورہے ہیں۔جبکہ موجودہ سٹریکچر کیساتھ صرف 20فیصد سٹاف ترقی پاسکتے ہیں لہذا یہ سٹریکچر ہمارے لئے قابل قبول نہیں ۔فوری طور سٹریکچرکو بہتر بنایا جائے اور کم از کم پچاس فیصد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں سے ٹیکنکل سٹاف کی ایڈوانس کورس نہ ہونے سے ٹیکنکل سٹاف کی کمی کا سامنا ہے لہذا فوری طور ٹیکنکل سٹاف کی ایڈانس کورس بحال کیا جائے۔گلگت بلتستان میں پیرا میڈٖکل سٹاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اور تربیت کیلئے کوئی مستندادارہ وقائم نہیں لہذا کسی مستند ادارے کیساتھ الحاق کیا جائے۔

انہوں نے سیکریٹری صحت اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرامیڈکل سٹاف کی مسائل کو حل کرنے کیلئے ان کی تمام جائز مطالبات حل کرنے کیلئے فوری اقدمات کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button