عوامی مسائل

غوجلتی یاسین میں آبپاشی کے لئے پانی کی قلت، موسمی نالے میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار رُل گئے

یاسین (معراج علی عباسی ) تحصیل یاسین کے بالائی گاوں غوجلتی میں آبپاشی کے لیے پانی کی شدیدقلت ۔غوجلتی کو سیراب کرنے والے واحدسیزنل نالے میں پانی نہ آنے کی وجہ سے ہزاروں کنال زمین پر کاشت شدہ گندم کی فصل ،سیب ،خوبانی ،انگور،ناشپاتی کے باغات اور لاکھوں کے تعداد میں غیرپھلدار درختوں کے جنگلات خشک ہونے کا خدشہ ہے۔یاسین میں امسال موسم سرد ہونے کے باعث غوجلتی گاوں کو سیراب کرنے والی نالے میں پانی نہ اہونے کی وجہ سے گاوں کے مکین خشک سالی سے پریشان ہے ۔گاوں میں پانی کی عدم دستیابی سے گندم کے فصلیں اور گاس آہستہ آہستہ خشک ہونا شروغ ہوگئے ہے۔گاوں کے سیاسی وسماجی شخصیت جاویداقبال کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک نالے میں پانی یابارش نہ ہونے کی صورت میں پانی کی کمی سے فصلیں اور درخت سوکھنے کا اندیشہ ہے ۔گاوں غوجلتی میں تین سو گھرانیں آبادہیں اور گاوں کا بڑا حصہ پھلدرار باغات اور جنگلات پر مشتمل ہے ۔گاوں کی ابپاشی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دریاسے کوئی واٹرچینل موجود نہیں ہے گاوں نالے سے آنے والی سیزنل پانی پر آبادہے ۔ گاوں کے ابادکاری پانی موسم گرام اور بہترہونے پر منحصر ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button