عوامی مسائل

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکار ڈرا دھمکا کر ن لیگ رہنما کے ہوٹل کے سامنے مسافر اتارنے پر مجبور کرتے ہیں ، ڈرائیورز

ہنزہ( نمائندہ خصوصی ) ضلع ہنزہ میں محکمہ ایکسائزینڈ ٹیکسشین پبلک اور نجی ٹرانسپورٹروں کے لئے عذاب کا باعث بنا ہوا ہے۔ بلاوجہ ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنا روز کا معمول بن گیا ہے۔ آئے روز ٹرانسپورٹروں کا بلاوجہ چالان کیا جارہا ہے۔ ٹرانسپوٹر اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں بھی تو محکمہ ایکسائز کے اہلکار ہوٹل کے اندر بھی ڈرائیوروں کا چالان کرتے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ہنزہ میں محکمہ ایکسائز کی سرپرستی مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما کر رہے ہیں۔ علی آباد میں مسلم لیگ کے رہنما کا ذاتی ہو ٹل ہے۔ ایکسائز کے اہلکار ڈرائیوروں کو ڈرا دھمکا کے اُس کے ہوٹل میں بھیج دیتے ہیں۔  جبکہ ہو ٹل میں صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مسافر صاف اور معیاری کھانے کے لئےگاڑیوں کو  دوسرے ہوٹلوں پر روکتے ہیں، لیکن ایکسائز والے لیگی رہنما کا کاروبار چلانے میں مصروف ہیں۔
مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ٹارگٹ دیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو دوسرے ہو ٹل کی بجائے اُس کے ہو ٹل میں بھیج دیا جائے۔
مسافروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں نے ڈی سی گلگت سے اپیل کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور بلاوجہ ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنے سے روکا جائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button