اشکومن(کریم رانجھا) ؔ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ،مجاور میں پندرہ سالہ لڑکی نے خود کو گولی ماردی،لاش پوسٹمارٹم کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئی،ایمت پولیس 174کا مقدمہ درج کرکے تفتیش میں مصروف،ضلع غذر میں خودکشیوں کے پے درپے واقعات نے عوام کو اضطراب میں مبتلا کردیا۔
خودکشی کا تازہ واقعہ اشکومن کے بالائی گاؤں مجاور جنگل میں پیش آیا جہاں جمعے کی صبح نو بجے کے قریب پندرہ سالہ ریحانہ دختر محمود نے بارہ بور سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔اطلاع ملنے پر ایمت تھانہ کے ایس ایچ او سعادت نے نعش ایف اے پی ایمت منتقل کردی ،جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
قریبی ذرائع کے مطابق بچی کی سوتیلی ماں کے ساتھ لڑکی کی مبینہ طور پر ان بن چل رہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے مبینہ طور پر انتہائی قدم اُٹھایا۔ تاہم ایمت پولیس حقائق تک پہنچنے کے لئے کوشاں ہے۔
ضلع غذر میں کئی برسوں سے نوجوان مرد وخواتین میں خودکشی کا رجحان زیادہ رہاہے۔ گزشتہ دس دنوں میں خودکشی کا یہ پانچواں واقعہ ہے لیکن اس قبیح فعل کے تدارک کے لئے حکومتی سطح پر تاحال کوئی سنجیدہ لائحہ عمل اب تک سامنے نہیں آیا۔
Like this:
Like Loading...
 
	
Related
آپ کی رائے 
 comments
			
		 
				
		
		
		
		
	
	
	
	
 
	
	
	
	  
		
		
		
			
			Back to top button