چترال

محکمہ ایجوکیشن فیمل ڈسٹرکٹ آفس کی جلداز جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی /ایم پی اے سلیم خان

چترال (بشیر حسین آزاد )چیئرمین ڈیڈاک ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے محکمہ ایجوکیشن فیمل کے زیرتعمیرآفس کاجائزہ لینے کے لئے دورہ کیا جہاں تعمیراتی کام کو بند پایا گیا جبکہ استفار پر موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمل بی بی حلیمہ نے بتایاکہ فنڈ ز ختم ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی مہینوں سے کام کو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل دفتر نہ ہونے کی وجہ سے ڈی۔ای۔او فیمل کے اہلکاروں اور ان دفاتر میں کام کے لئے آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کے براہ راست اثر ات بچیوں کی تعلیمی کارکردگی پر پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سکولوں کی نگرانی اور نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لئے اپر چترال کے وریجون اور لوئر چترال کے دروش کے مقامات پر بھی سب ڈویژنل ایجوکیشن آفس قائم کرنے کے لئے ایم پی اے کو تجویز پیش کردی۔ایم پی اے سلیم خان نے ڈی۔ای۔ او فیمل کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ آفس کی جلداز جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جوکہ اپنی نوعیت کا ایک اہم پراجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر اس محکمے کو درپیش دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button