متفرق

ایک معلم ,ایک کھلاڑی اور آرٹسٹ جو ہم میں نہیں رہے

توصیف ایوب

محترم استاد غلام بیگ نے بطور معلم آغا خان ڈائمنڈاسکول پھسو سے اپنے کیریر کا آغاز کیا اور 1977 میں گورنمنٹ اسکول گلمت میں بطور معلم تعینات ہوۓ۔ آپ نے مختلف مقامات پہ اپنا خدمات سرانجام دیا اور آج کل وہ حسینی گورنمنٹ اسکول میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے.

بطور کھلاﮈی وہ فٹ بال , والی بال اور پولو کے کھیل میں مہارت رکھتے تھے.

بطور فنکار آپ نے آغا خان سلور جوبلی بینڈ میں بطور کیپٹن اور ماسٹر ٹرینر اپنی خدمات سر انجام دیے اور گوجال میں نئے شروع ہونے والے بیینڈزکو ٹرین کر نے کے لئے خدمات پیشں کی۔ آپ ستار, ﮈرم اور دف بجانے میں بھی مہارت رکھتے تھے .

وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کے لیے ان کی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائیگا.بطور فنکار انھوں نے اسلام آباد میں لوک ورثہ میں دو مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا.

اس کے علاوہ بطور ایک سماجی کارکن کے ان کی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائیگا.

استاد محترم 63 سال کی عمر میں ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوۓ. دعا ہے کہ مولا کریم ان کے درجات بلند کریں. ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کریں.آمین

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button