عوامی مسائل

ہنزہ میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد کیساتھ بجلی غائب ،نظام زندگی مفلوج

ہنزہ (رپورٹر) ہنزہ میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد کیساتھ بجلی غائب ،نظام زندگی مفلوج ۔ ہنزہ کے کاروباری و سیاحت سے منسلک افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سیزن کے شروع ہوتے ہی بجلی غائب کردی جاتی ہے ۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کاآمد شروع ہوا تھا بجلی غائب ہوگئی ۔پہلے ہی 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہیں ۔کچھ گھنٹے بجلی ملتی تھی اب وہ بھی غائب ہوگئی ۔ ہم نے بینکوں سے لون لیکر کاروبار شروع کیا ہے ایسے میں ہم تو دیوالیہ ہوجائینگے ۔ آئے روز اخبارات میں پڑھتے ہے کہ ہنزہ سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات اُٹھایا جارہا ہیں ۔ہمیں بھی پتہ چلیں کیسے اقدام اُٹھایا جارہا ہیں ہوائی اعلانات کرکے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہیں ۔حسن آباد پاؤر ہاوس بند کرنے سے چھوٹے بڑے تمام کاروباری و گھریلوے صارفین متاثر ہوئے ہیں ۔کاروباری حضرات نے مزید کہاکہ جب بھی ہنزہ میں کاروبار شروع ہوتا ہے بجلی غائب کردی جاتی ہے یہ جرنیٹر آف سیزین میں کیوں نہیں لگاتے ہے ۔کچھ دنوں بعد جون میں حسب معمول ٹر بائین کھول دیا جائے گا ۔پھر سے کاروبار متاثر ہوگی ۔الیکشن میں سبز باغ دکھاکر ووٹ بٹورنے والے اب دوربین سے بھی نظر نہیں آتے ہے افسوس کا مقام ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حسن آباد میں ایک ایک میگاواٹ کے دو تھرمل جرنیٹرز موجود ہیں ۔ایک کو چلایا جاتا ہے لیکن دوسرا بند پڑا ہے ہائیڈرل پاؤر ہاوس بند ہونے کی صورت میں دونوں تھرمل جرنیٹرز کو چلانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہنزہ میں سیاحت کو فروغ ملیں ۔ہنزہ میں کاروبار کے چند دن ہی ہوتے ہیں ۔ان دونوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے ہم لوگ زہنی ازیت میں مبتلا ہوتے ہیں ۔میڈیا نے جب محکمہ برقیات کے زمہ داروں سے بات کی تو اُن کا کہنا تھا کہ چائنا باڈر بند ہونے کی وجہ سے جرنیٹر سردیوں میں چائنا میں پھنسا رہا جیسی ہی پاک چین باڈر کھول دیا گیا ہم نے جرنیٹر سست ڈرائی پورٹ پہنچا دیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد حسن آباد پاؤر ہاوس پہنچایا گیا ہے حسن آباد پاؤر ہاوس میں نیا جرنیٹر لگانے کیلئے کاریگر کام کررہے ہیں ا یک دو دن بعد چائنیزا نجینئرز آکر جر نیٹر نصب کر ینگے جرنیٹر لگانے کے بعد پروڈیکشن میں بھی اضافہ ہوگا تاکہ رمضان المبارک میں بجلی کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button