نوجوان

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا ARID زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل کے سالانہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد(پ،ر ) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ARID زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں اب شعور بیدار ہو رہا ہے اب نوجوان حقائق کو سمجھہ رہے ہیں خطے کے نوجوانوں میں بہترین پوٹینشل موجود ہے اور ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا جانتے ہیں۔ہماری بہنوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر ملک کا پرچم لہرا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ گلگت بلتستان کی خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ مرد اور خواتین معاشرتی رویوں میں تبدیلی لا کر سماج کو درست سمتوں میں ڈالنے کیلئے یکساں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ماں کی گود کائنات کی بہترین درسگاہ ہوتی ہے جس کا مقابلہ آج کے تعلیمی ادارے نہیں کرسکتے ۔گلگت بلتستان پہلے سے زیادہ بدل رہا ہے اور ہمیں چاہئے کہ ذات پات رنگ نسل اور علاقائیت کے خول سے باہر نکل کر اجتماعی شعور کی نشوونما میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر شے کو حقائق کی نظر سے دیکھیں تاکہ ہمارا اجتماعی معاشرہ ترقی سے منسلک ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی باشعور قیادت میں پہلے سے زیادہ منظم کام کر رہی ہے اور صوبے کی بنیادی ضروریات و مسائل سے بہ صرف آگاہ ہے بلکہ مسائل کے حل مین اپنا کلیدی کردار بھی ادا کر رہی ہے ۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلا میڈیکل کالج منظور ہوا ہے جبکہ پہلا انجینیرنگ کمپلیکس بننے جا رہا ہے جو کہ ایک انقلاب کی نوید ہے اس کے علاوہ صوبہ بھر کے گورنمنٹ سکولوں میں پہلی کلاس سے میٹرک کے طلبہ و طالبات کو مفت کتابیں فراہم کی جا چکی ہیں جس سے انرولمنٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ بیروزگار نوجوانوں کیلئے وزیراعلٰی انٹرسٹ فری قرضوں کا اجرا اخوت کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان ملک پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہیں دشمن طاقتیں ہمارے خطے اور نو جوانوں کے حوالے سے منفی پراپگنڈہ کر رہے ہیں جو کہ حقائق کے بر خلاف ہے ۔انہوں نے کیا کہ نوجوان محنت کو اپنا شعار بنا لیں اور نیک نیتی اور مثبت سوچ کے ساتھآگے بڑھیں آپ کا مستقبل شاندار ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button