خواتین کی خبریںگلگت بلتستان

خواتین کی بہتری کے لئے موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ آمنہ انصاری

گلگت(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما آمنہ انصاری نے کہا ہے کہ خواتین کی بہتری کے لئے موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔اسمبلی میں بیٹھی خواتین اراکین بھی محض تنخواہوں اور مراعات کی حد تک محدود ہیں۔ترقی نسواں ادارے کو بھی خود مختار اور فعال ادارہ نہیں بنایا جا سکا ۔خواتین کے مسائل کا حل، فیملی کورٹس کا قیام ،خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ بھی مختص نہیں کیا جا سکا ۔غذر میں خواتین کی خود کشیوں میں اضافہ تشویشناک اور تکلیف دہ امر ہے۔اسمبلی میں فوری طور پر خواتین کی خود کشیوں کی روک تھام کے لئے قانون بنایا جانا چاہئے۔حکومت کو محض اخبارات کی حد تک خود نمائی کے بجائے عملی طور پر خواتین کے حقوق اور انکے مسائل کی حل کی جانب سوچنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کسی صورت ملک کے دیگر شہروں کی خواتین سے ہر گز پیچھے نہیں ہیں۔ہر فیلڈ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ انکی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انکی ضروریات اور مسائل کے حل میں حکومتی سطح پر اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے جائیں۔تاکہ خواتین معاشرے میں باوقار زندگی گزار سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button