تعلیم

ہر ضلع میں تین کروڑ کی لاگت سے دو ماڈل سکولز بنائے جارہے ہیں، وزیر اعلی

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے بنیادی نظام تعلم کی بہتری کیلئے سکولوں میں ای سی ڈی(ECDD) کا نظام متعارف کرانے اور پرائمری تک نظام تعلیم کو خواتین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کام کیا جارہا ہے صوبے میں تکنیکی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں صوبے میں پہلی مرتبہ تکنیکی تعلیم کے فروغ کیلئے سلیبس تیار کیا جارہا ہے ہر ضلع میں 3 کروڑ کی لاگت سے 2 ماڈل سکولز بنائے جارہے ہیں گلگت بلتستان ملک کا واحد صوبہ ہے جو کلاس اول تا دہم کے تمام سرکاری سکولوں کے طالب علموں کو مفت کتابیں فراہم کررہی ہے مالی وسائل نہ رکھنے والے ذہین طالب علموں کی مددکیلئے 30 کروڑ کی لاگت سے محکمہ تعلیم میں انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے برٹش کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کو سکالرشپ کی فراہمی اور جدید طرز پر سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے قیام کیلئے برٹش کونسل صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرے حکومت باہمی تعاون سے تعلیم کے شعبے کی مزید بہتری کیلئے اقدامات کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے برٹش کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لندن دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ دہشتگردی کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تمام ملکوں کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے لندن میں دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کابھی اظہار کیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button