جرائم

گنش ہنزہ کا رہائشی اسرار حسین چینی جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گیا

گلگت (عبدالرحمن بخاری) ضلع ہنزہ کے قدیم اور تاریخی گاوں گنش کا رہائشی اسرار حسین ولد نمبردار مالک اشدر، چینی جیل سے رہائی پانے کے بعد گھر پہنچ گیا۔

مذکورہ شخص کو چینی پولیس نے 19 نومبر 2015 کو ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ اسرار حسین کسٹم کلئیرنگ کا کام کرتے تھے، اور ان کی اپنی کمپنی "پاک چائنا ٹریڈنگ اینڈ ٹرانسپورٹ کمپنی” کے نام سے رجسٹرڈ تھی۔

اسی کیس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ کا رہاشی شہریار محمد تاحال چینی جیل میں ہے۔ مذکورہ شخص کو ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے، اور اسے چار مہینوں کے اندر پھانسی لگادی جائے گی۔

یاد رہے کہ پامیر ٹائمز نے اسرار حسین کی گرفتاری کے دس ماہ بعد ان کے خاندان کی تکالیف اور ان کی آرا اور مطالبات پر مشتمل ایک خصوصی رپورٹ تیار کی تھی،جو نیچے دیکھی جاسکتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button