عوامی مسائل

سکردو میں ای او بی آئی کا علاقائی دفتر کھل گیا

سکردو(عابدشگری)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ ای او بی آئی ایک غریب پرور اور انسانیت کی خدمت کرنے والا ادارہ ہے۔ تمام وفاقی اداروں کے ریجنل آفیسز کا سکردو میں قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔سکردو ایک پر امن علاقہ ہے۔ جبکہ یہاں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں ای او بی آئی کے علاقائی دفتر کے افتتاح کے موقعے پر کیا۔

اس موقع پر قائم مقام ڈی آئی جی مرزاحسن خان،سید اقبال حیدر زیدی،حامد علی خان ڈائریکٹر ای او بی آئی اور اے ڈی ڈیزاسٹر منجیمنٹ شہزاد بیگ بھی موجود تھی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی حاجی فدامحمد ناشاد نے مزید کہ ای او بی آئی علاقائی دفتر کا سکردو میں قیام اہل بلتستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

ان سے پہلے خطاب کرتے ہوئے ای او بی آئی پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سید اقبال حیدر زیدی نے کہا کہ ای او بی آئی غریبوں اور مزدروں کا ادارہ ہے یہ اداروں ان لوگوں کاخیال رکھتا ہے جو کسی فیکٹری، دفتر یا ورکشاپ یا کسی اور ادارے میں کام کرنے کے قابل نہیں رہتے۔ پاکستان میں اس وقت چار لاکھ سے زائد افراد براہ راست اس ادارے سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں سترہ ہزار افراد ای او بی آئی سے پنشن وصول کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button