عوامی مسائل

سبکدوش ہونے والے تحصیلدار گوجال، انور جمال کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

ہنزہ ( اجلال حسین )ملازمت سے سکبدوش ہونا زندگی  کا حصہ ہے ہم سابق تحصیدار انور جمال تحصیدار گوجال تحصیل کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے اپنی دوران ملازمت ایماندار اور خلوص دل کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ملازمت کے اخری چند سالوں میں بحیثیت تحصیدار گوجال کی عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے سانحہ 2010عطاآباد کے پس منظر میں عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی۔

ان خیالات کا اظہار تحصیلدار گوجال تحصیل انور جمال کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر دی جانے والی الودعی پارٹی سے نمبرداران و عمائدین گلمت ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ ڈاکٹر اینس اقبال اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مقررین نے مزید کہا کہ دوران ملازمت انور جمال نے تحصیل آفس گوجال میں بحیثیت تحصیلدار عوام کے ساتھ ہر مکمن تعاون کرتے ہوئے چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے مسائل حل کرنے کے لئے عوام کے ساتھ مل کر کام کیا اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا۔

مقررین نے انور جمال کی سرکاری ملازمت سے باعزت سبکدوشی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

عوام کی جانب سے ڈی سی ہنزہ نے سابق تحصیلدار انور جمال کو پھولوں کا ہار پہنا دیا، جس کے بعد تحصیلدار کو الودع کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button