عوامی مسائل

روندو: چھ محکموں کے ڈیوٹی سے غیر حاضر سربراہان کے خلاف کاروائی کا آغاز

روندو (خبر نگار خصوصی) روندو انتظامیہ نے چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کے حکم پر علاقے میں ڈیوٹی سے غائب چھ محکموں کے سر براہان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا محکمہ بی اینڈ آر کے ایس ڈی او،محکمہ واٹر اینڈ پاور کے ایس ڈی او ، محکمہ سول کے کے ایس ڈی او، محکمہ پی ایچ ای کے کے ایس ڈی او، ایل جی اینڈ آر ڈی کے پراجیکٹ منیجر اور محکمہ تعلیم روندو 2کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی علاقے میں عدم موجودگی کے حوالے پر کمشنر بلتستان اور متعلقہ محکموں کے ضلعی سر براہان کو ان کے خلاف کارروائی کے لئیرپوٹ بھجوادی۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر روندو نے چیف سیکر ٹری کے حکم پر علاقے میں کام کر نے والے محکموں کے سربراہان کی حاضری چیک کئے جس پر علاقے کے چھے محکموں کے سر براہا ن غائب پائے اور محکمہ جنگلات کے آر ایف او، محکمہ حیوانات کے آفیسر، محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسرز اور محکمہ پولیس کے ایس ڈی پی او کے علاوہ دیگر محکموں کے سر براہا ن کی غیر حاضری پر اسسٹنٹ کمشنر بر ہم ہوئے اور کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو اور متعلقہ اداروں کے سر براہان سے ان کے خلاف کارروائی کے لئے رپورٹ بھجوادئے۔ اے سی روندو محمد جعفر نے کہا ہے کہ چیف سیکر ٹری کے احکامات کے بعد سرکاری اداروں کے سر براہان کی علاقے میں موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ چیف سیکر ٹری کے گزشتہ روز دورے کے موقع پر روندو کے عمائدین نے علاقے میں سرکاری ادروں کے سر براہان کی عدم موجودگی کی سخت شکایت کی تھی جس پر چیف سیکر ٹری نے ان کی روندو میں فوری طور پر دفاتر سیٹ اپ کر کے اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی عوامی حلقوں کی جانب سے چیف سیکر ٹری کے حکم اور روندو انتظامیہ کے فوری اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے سے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بڑھ جائے گا اور مسائل کے حل میں مدد ملے گی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کے ذمہ دار حکام کا علاقے میں موجودگی ضروری ہے اس حوالے سے عوامی سطح پر سرکار ی اداروں کے سر براہان کو کسی قسم کے تعاون درکار ہوں تو عوام تعاون کریں گے اور عوامی مسائل پر ذاتی مفادات اور آرام کو تر جیح دے کر روندو میں حاضری کو یقینی نہیں بنایا تو عوام کا رد عمل شدید ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button