سیاست

سکردو: ایم ڈبلیو ایم کے زیرِ اہتمام امریکہ مخالف ریلی نکالی گئی

سکردو (پ۔ر) امریکہ کے خونخواری کا پردہ چاک ہوگیا ہے ۔ امریکہ نے مسلمانوں کو بالعموم اور پاکستان کے لیے بالخصوص اپنا چہرہ واضح کردیا ، یہودونصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی قوم اور پاکستانی افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں لہذاعالمی دہشتگرد امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ان خیا لات کا اظہار ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے سکردو میں ’’امریکہ مردہ باد ریلی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 25اگست کو ملک گیر’’یوم مردہ باد امریکہ ‘‘ کا اعلان کیاتھا۔

اسی سلسلے میں سکردو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ القاعدہ ،داعش، طالبان اور اسامہ بن لادن جیسے دہشتگردوں کی سرپرستی امریکہ ہی کرتا رہا ، امریکہ ہی ان دہشگردوں کو اسلحہ دیتا رہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ راولپنڈی 2013کے بارے میں آئی ای پی آر کے حالیہ انکشافات سے واضح ہوا ہے کہ یہاں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ ایک دہشت گرد گروہ ہے جو اپنے بیرونی آقاوؤں کے اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سکردو کے سیکرٹری جنرل شیخ فدا علی ذیشان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں پاکستان ایٹمی قوت ہے پاکستان خطے کا طاقتور ملک ہے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حفیظ اور ناشاد سکردو روڈ اور دیگر مسائل پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں سکردو روڈکی تعمیر کے حوالے سے تاریخ پر تاریخ دینے کے باوجود اب تک کام شروع نہیں ہوا ، ان جھوٹے اعلانات پر وزیر اعلیٰ اور سپیکر کو نااہل قرار دینا چاہیے۔ اس موقع پر ریلی سے شیخ الیاس ، آئی ایس او کے صدر اطہر موسوی اور دیگر نے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button