خبریں
مومن آباد ہنزہ میں معروف مدبر اور دانشور وزیر قدیرو سے منسوب یاد گار کا افتتاح

ہنزہ(اسلم شاہ) ایل جی اینڈ آر ڈی اور ضلعی انتظامیہ ہنزہ کی مشترکہ کوششوں سے فہم وفراست اور دانائی کے لئے مشہور وزیر قدیر المعروف قدیرو کے نام سے منسوب مومن آباد میں یاد گار کا افتتاح، افتتاح کی رسم ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاورق نے ادا کی۔ اس موقعے پر ایک تقر یب بھی منعقد کی گئی جس میں ڈی سی ہنزہ سمیت ہنزہ بھر سے عمائدین اور اکابرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقعے پر تقریب میں وزیر قدیرو کی حکمت اور دانائی کو شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔





