چترال

چترال: پہاڑی علاقہ پوریت گول میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر, بشیر حسین آزاد) چترال کے جنوب میں واقع شیشی کوہ وادی کے پہاڑی علاقہ پوریت گول میں اتوار کی پچھلی پہر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے جوکہ گرمائی چراگاہ میں مال مویشی چرانے کے لئے اپنے گاؤں سے یہاں منتقل ہوگئے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے ساتھ ملحقہ اس دورافتادہ اور انتہائی بلندی پر واقع چراگاہ میں گرج چمک کے بعد آسمانی بجلی مٹی ایک پہاڑی پر آگری جس کے نتیجے میں سیلاب آنے سے قریب ہی واقع گھر میں موجود چار افراد ملبہ تلے دب گئے ۔چراگاہ میں موجود دوسرے افراد نے جب ملبہ ہٹادیا توچار افراد کی اموات واقع ہوچکی تھی۔

ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں قائم کنٹرول روم کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں دلاور خان ولد شیرین، خان بی بی زوجہ شیرین، فضل رحیم ولد محمد امین اور اسرار خان ولد محمد شامل ہیں۔ اطلاع کے مطابق چترال سکاو¿ٹس کے لیفٹنیٹ کرنل محمودالحسن کی قیادت ایک کیپٹن 23جوان موقع پرپہنچ کرتین لاشیں برآمدکی مزیدکاروائی جاری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button