تعلیم

گوپس گرلز ہائی سکول کی استانیوں کے تبادلے پر عوام مشتعل

غذر (غلام نبی ) گوپس لوئر گرلز ہائی سکول گوپس کی دو اُستانیوں کے اچانک تبادلے پر عوام گوپس ایس ایم سی سکول مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان و طالبات سخت مشتعل ہوکر روڈ پر نکلنے کی تیاری کررہے تھے کہ بعض سماجی کارکن اور ذمہ دار لوگوں کے سمجھانے اور اسسٹنٹ کمشنر گوپس کے بروقت پہنچنے پر ایس ایم سی اور عوام گوپس کی طرف سے ایک قرار داد تحریر کر کے اے سی کودیکر احتجاج چند دنوں کے لیے کوئی نتیجہ سامنے آنے تک موخر کردیا گیا عوامی مطالبہ یہ ہے کہ موجودہ حالت میں اس گرلز سکول میں صرف دو ایم ایس سی سائنس ٹیچرتھیں جن کی وجہ سے نہم ہشتم کی بچیاں سائنس سبجیکٹ میں داخلے لیے ہوئے تھے اور ان کی کورس نصف سے زیادہ کور ہوچکے تھے اور اب ان دو اُستانیوں کے اچانک تبادلوں کی وجہ سے بچیوں کو سائنس کے مضامین کون پڑھائیں گے واضح رہے کہ سائنس ٹیچر کو پرائمری سکول ہاکس تبدیل کیا گیا ہے جبکہ دوسری کو انٹرکالج گوپس کسی لیکچیرار کی جگہ بھیجا گیا ہے یہ دو اُستانیاں صرف گرلز سکول گوپس کی تھیں اثر روسوخ صاحب حیثیت لوگ اپنے بچوں کو گلگت کے سکولوں میں پڑھاتے ہیں کیا غریبوں کے بچوں کو سائنس پڑھنے کا حق نہیں اس لیے عوام گوپس وزیر تعلیم سکرٹیری ایجوکیشن سے گزارش کرتے ہیں کہ ان دو غیر منصفانہ تبادلوں کو رکوادیں یا ان کے متبادل دو سائنس ٹیچر دیں بصورت دیگر اپنے مطالبات کے حق میں ہر انتہائی اقدام سے گریز نہیں کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button