سیاست

قوم پرست ہوں اور رہوں گا، لیکن بی این ایف حمید گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، آفاق احمد

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلگت بلتستان کے معروف نوجوان قوم پرست لیڈرآفاق احمد نے ایک میڈیا بیان میں کہا ہے کہ میں قوم پرست ہوں اور رہوں گا، لیکن اس وقت میری باقاعدہ کس قوم پرست تنظیم کے ساتھ وابستگی نہیں ہے ۔ماضی میں کچھ عرصہ بالاورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کے ساتھ منسلک رہااور میں حمیدگروپ سے باقاعدہ استفعی دے چکا ہوں۔ میرا بی این ایف حمید گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔میں ایک سیاسی کارکن اور انسانی حقوق کا علمبردار ہوں ۔میں کسی لابی کا حصہ تھا نہ ہوں ۔گلگت بلتستان کے ایک شہری ہونے کے حثیت سے قومی حقوق کے لیے بات کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں ۔میں تمام قوم پرست ،انسانہ حقوق اور ترقی پسند تنظیموں کے پرگراموں میں شرکت کرکے گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کی ہے جو میرے ضمیرکی آواز ہے ۔حمید کسی تنظیم کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ٹولہ ہے اس میں صرف اور صرف حمید کے خاندان کے افراد شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حمید گروپ کے عسکری ونگ کا تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں تنظیم میں رہا ہوں۔ میں نے پہلے کبھی ان لوگوں کا نام تک نہیں سنا ہے۔ حمید یواین میں گلگت بلتستان کا کوئی نمائندہ نہیں ہے اور نہ ہی بیلجم میں مقیم ہے ۔وہ یواین کے نام سے لوگوں کو بے قوف بنا رہا ہے ۔حمیدگلگت بلتستان کے نام سے بیرونی طاقتوں کے ساتھ کاروبار کرتا ہے ۔میں قوم پرست ضرور ہوں مگر اسی کا الہ کار نہیں اور نہ ہی حمید گروپ کے ساتھ میرا کوئی تعلق ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button