آئیے اپنی دنیا کو سمجھیںبچوں کی دنیا

کیا پرندوں کی چونچیں اوزاروں کا کام کرتی ہیں؟

ہر پرندے کی چونچ ہوتی ہے۔ چونچ کا اوپر اورنیچے والاحصہ مل کر پرندے کا جبڑابناتے ہیں۔

اکثر پرندے اپنی چونچ کو خاص طرح کے اوزار کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ پرندے جس طرح کی خوراک کھانا چاہیں، یہ اوزار ان کی بہت اچھی طرح مدد کرتے ہیں۔

خوراک حاصل کرنیکے علاوہ ، چونچ کو کچھ اور مفید کاموں کے لیے بھی استعمال کیاجاتاہے۔ بہت سے پرندے اپنی چونچ سے اپنے پروں کو سنوارتے ہیں۔کچھ پرندوں کی دم کے پاس ایک خاص جگہ ہوتی ہے ۔ اس جگہ کو اگر سہلایا جائے تو تیل نکلتاہے۔ چونچ سے جب اس جگہ کو سہلایاجائے تو تیل کی تہہ چونچ پر لگ جاتی ہے۔ پھر چونچ کو پروں میں پھیراجائے تو پَر نرم ، چمکدار اور پانی سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ کچھ پرندے اپنے آپ کو ایک پاؤڈر سے صاف کرتے ہیں جو ان کے کچھ پروں سے ملتاہے۔ چونچ سے ایک اوراہم کام لیاجاتاہے اوریہ ہے گھونسلہ بنانے کا کام۔ گھونسلے کے لیے تنکے ،گھاس پھوس اور مٹی اکٹھی کی جاتی ہے اور پھر اسی کی مدد سے گھونسلے کی تعمیر کی جاتی ہے۔

g ایک سمندری پرندے کی چونچ بالکل بیلچے جیسی ہے ۔ یہ ساحل سمندر پر اپنا منہ پانی میں ڈال کر اپنا سر دائیں اور بائیں طرف ہلاتاہے۔ نیچے گارے میں موجود چھوٹی مچھلیاں اور دیگر جانور چھن چھن کر اس کے منہ میں چلے آتے ہیں۔

g بگلے کی چونچ بالکل نیزے جیسی ہے۔ یہ لمبی اور نوکیلی ہے۔ بگلا اسے مچھلی کے جسم میں چبھوکر اسے پانی سے اوپر، کھانے کے لیے اٹھالیتاہے۔

g طوطے کی چونچ ، اخروٹ توڑنے والے سروتے جیسی ہوتی ہے۔ طوطا اس سے بڑی آسانی کے ساتھ بیج اور سخت خول والے پھل توڑ سکتاہے۔

g چڑیا کی چونچ موچنے جیسی ہے۔ چڑیا زمین پر پڑی چیزیں کھاتی ہے۔ اس چونچ سے وہ آسانی کے ساتھ ہر چیز اٹھاسکتی ہے۔

g ہد ہد کی چونچ بسولی جیسی ہوتی ہے۔ یہ ان کیڑوں کو کھاتی ہے جو درختوں کی چھال کے نیچے ہوتے ہیں۔ ہد ہد اس چونچ سے درخت کی چھال میں سوراخ کرکے کیڑوں تک پہنچ جاتی ہے۔

g ایک چڑیاکی چونچ بالکل پانی پینے والی نلکی(Straw) کی طرح ہوتی ہے۔ یہ اند ر سے کھوکھلی ہوتی ہے۔ پرندہ اسے پھولوں کے اندر سے رس پینے کے لیے استعمال کرتاہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button