سیاست

اے سی کی گاڑی پر حملہ دراصل داریل کی ترقی پر حملہ ہے، طاہر قریشی صدر ایم ایس ایف

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے رہنماء طاہر قریشی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم کی گاڑی  پر حملہ داریل کی ترقی پر حملہ ہے اسسٹنٹ کمشنر داریل نے کم مدت میں داریل میں تاریخی کام کئے ہیں داریل میں امن کا قیام اسسٹنٹ کمشنر کی وجہ سے ممکن ہوا تمام منصوبے پایہٴ تکمیل تک پہنچانے کا سہرا بھی اسسٹنٹ کمشنر کی مرہون منت ہے اپنی بیان میں کہا کہ داریل میں پہلی بار اسسٹنٹ کمشنر کی وجہ سے حکومتی رٹ بحال ہوئی ہے جس داریل کے عوام بہت زیادہ مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ کرنے والے جو بھی افراد ملوث ہیں ان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا اور سخت سزا دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ داریل کی ترقی اور امن کے قیام کے لئے شرپسندوں کو لگام دینا ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button