سیاست

کوہستان، مہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کے دو دھڑوں نے الگ مقامات پر احتجاج ریکارڈ کروایا

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان، تحریک انصاف کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر ضلع کوہستان میں بھی مظاہرے ہوئے جہاں دو دھڑوں نے ایک ہی شہر کے دو مختلف مقامات پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ایک دھڑا جس میں سابق ضلعی صدر اور سابق پارلیمانی سکرٹری کے حامی تھے جنہوں نے داسو میں زرغنی مارکیٹ میں جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کروایا اور عمران خان کی تحریک میں ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جبکہ دوسرے گروپ نے کمیلہ شہر میں اپنے مرکزی دفتر سے جلوس نکالا جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے حامیوں کی کثیرتعداد شامل تھی ان مظاہرین نے کمیلہ شہر کے وسط سے گزرنے والی شاہراہ قراقرم پر احتجاجی ریلی نکالی اور آئی آئی پی ٹی آئی او رمہنگائی نامنظور کے نعرے لگائے ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اور پلے کارڈز اُٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کمرتوڑ مہنگائی سے عاجز آچکے ہیں اور فیصلہ کربیٹھے ہیں کہ عمران خان کے سنگ چل کر مہنگائی کے اس عذاب کو ملک سے ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button