


خوبصورت لباس زیب تن کرتا ہوا صفحہ ہستی پر منصہ شہود میں ظہور پذیر ہو کر دست قدرت کی صَنّاعی کا ثبوت فراہم کرتا ہے ۔ کائنات کی رنگا رنگی، بو قلمونی، گلوں کی خوشبو، چمنستان دھر میں ہر سو پھیلا سبزہ گل بوٹے اور درخت ، زمین کا خوبصورت زیور نسل آدم ؑ کو دعوت نظارہ دیتے نظر آتے ہیں۔یوں کائنات کا خوبصورت منظر انسانی زندگی کی بہتر نشوونما کے لئے حیات انسانی کا جزو لا ینفک بن جاتا ہے ۔ چنانچہ جسم انسانی کے اندر زندگی کی روانی کا عظیم تعلق آکسیجن کی شکل میں دنیا بھر میں پھیلے جنگلات کے درختان فراہم کرتے ہیں ۔ انسان کے سانس کی ڈوری اس وقت کٹ جاتی ہے جب آکسیجن نا پید ہوتا ہے۔نتیجہ یہ نکلا کہ زندہ رہنے کے لئے آکسیجن کا مخصوص مقدار میں کرہ ارض پر ہونا ضروری ٹھہرا اسلئے تو اجرام فلکیہ کے ماہرین نے نے نظام شمسی پر برسہا برس گہرائی کے ساتھ تحقیق کر کے بتایا کہ ہماری زمین سے کروڑوں درجہ حجم رکھنے کے باوجود زمین کے علاوہ کوئی سیارہ ایسا نہیں جس میں زندگی کی نشوونما کا امکان ہو کیونکہ وہاں سب کچھ ہونے کے باوجود صرف ایک چیز کا فقدان ہے اور وہ ہے آکسیجن کیونکہ آکسیجن ہمیں جنگلات سر سبز و شاداب درختان فراہم کرتے ہیں لہٰذا ضروری ٹھہرا کہ زمین کے ہر خطے میں 30فیصد جنگلات موجود ہوں۔