خبریں

قدرتی آفات کے متاثرین کی امدادوبحالی اور رضاکارانہ خدمت کے جذبے کا فروغ ہلال احمر پاکستان کا بنیادی مشن ہے، چیئرمین ہلال احمرگلگت بلتستان

سکردو(پ ر) ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہلال احمرعلاقائی سطح پر وقوع پذیر ہونے والے مختلف قسم کے آفات وسانحات سے بروقت نمٹنے اورآفات کے خطرات سے انسانی زندگیوں کو محفوظ کرنے کے لئے کمیونٹی کی سطح پرتربیت یافتہ رضاکاروں کا ایک فورس تیارکررہا جو کسی بھی ناگہانی آفت کے دوران دکھی انسانیت کی مددکے سلسلے میں دستہ اول کا کرداراداکریں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سکردومیں ہلال احمراور جرمن ریڈکراس کے باہمی اشتراک سے رضاکاروں کے لئے منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے متاثرین کی امدادوبحالی اور رضاکارانہ خدمت کے جذبے کا فروغ ہلال احمر پاکستان کا بنیادی مشن ہے اس مقصدکی خاطرہلال احمراور جرمن ریڈکراس کے باہمی اشتراک سے ضلع شگرمیں ایک اہم منصوبے پر کام جاری ہے جس کے تحت آفت زدہ علاقوں کے عوام کوموسمیاتی تبدیلی کے اثرات اورقدرتی آفات کے خطرات کے حوالے شعوروآگاہی دینا ہے۔ منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمدکویقینی بنانے کے لئے مقامی رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کی جانب سے ضلع گانچھے میں بھی اسی طرزکا ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے لئے ادارے کو بین الاقوامی فیڈریشن برائے ریڈکراس اینڈ اینڈریڈکریسنٹ سوسائٹیزکا مالی تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے مذیدکہا کہ منصوبے پرموثراندازمیں عملدرآمد کے سلسلے میں گانچھے میں ہلال احمرپاکستان کا ضلعی دفتربھی قائم کیا گیا ہے جس سے علاقے کے غریب کو بھرپورفائدہ حاصل ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکردوپریس کلب کے صدرمحمدحسین آزاد نے کہا کہ بلتستان ریجن کے عوام کی فلاع وبہبوداور قدرتی آفات کے متاثرین کی امدادوبحالی کے حوالے سے ہلال احمرپاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں تاہم علاقے کی جغرافیائی حساسیت اور قدرتی آفات کے حوالے سے درپیش خطرات سے بروقت نمٹنے کے لئے ادارے کو مذیدفعال اورموثراندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو آفات کے ممکنہ خطرات سے محفوظ کیا جاسکیں۔ انہوں نے صحافیوں کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں ہرقسم کے تعاون ومعاونت کی یقین دہانی بھی کرائیں۔

تقریب سے ہلال احمرکے ڈسٹرکٹ سکریٹری سکردومحمدباقرحاجی، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسرذوالفقارعلی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button