متفرق

ہنزہ کے عوام نے جس قدر عزت دی ہیں زندگی بھر یاد رہیگا۔ سابق ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان

ہنزہ (اجلال حسین ) تبادلہ اور سبکدوش ہوناملازمت کا حصہ ہے، جس انداز میں نہ صرف ضلعی انتظامیہ بلکہ ہنزہ کے عوام نے جس قدر عزت دی ہیں زندگی بھر یاد رہیگا۔ ان خیالات کا اظہارسابق ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی الودعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاورق اور ان کے ٹیم نے جس انداز میں ہنزہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا اور ہمارے رہنمائی کی ان کو ہم قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہے اور ہم توقع کرتے ہے کہ ضلع ہنزہ میں تعینات نئی پولیس افسر کی بھی رہنمائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرئینگے۔

اس مو قع پر ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ایس پی ہنزہ نے ہنزہ کے پر امن ماحول کو برقرار رکھنے میں جس انداز میں کام کیا ہے ان کو خراج تحیسن پیش کرتے ہے۔ ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ ایس پی ہنزہ کا ہنزہ میں تبادلہ ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوا عوام کو توقعات اور ملکی قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے جس کے لئے نہ صرف عوام عزت کرتے ہے بلکہ سرکاری سطح پر بھی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ڈی سی ہنزہ نے ایس پی ہنزہ کے الوداعی تقریب کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحائف بھی پیش کیا۔اس موقع پر ضلع ہنزہ کے سرکاری و غیر سرکاری حکام بھی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button