اہم ترینخبریں

بلتستان بھر میں پہیہ جام وشٹر ڈاؤن ہڑتال

سکردو ( رضاقصیر) انجمن تاجران کی کال پر بلتستان بھر میں پہیہ جام وشٹر ڈاؤن ہڑتال جاری حکومت انجمن تاجران اور دیگر تنظیموں کے درمیان پھوٹ دالنے کی حکومتی حربے ناکام مذاکرات بھی کامیاب نہ ہوسکا سکردو شہر میں سڑکیں بند ، سرکاری دفاتر کھلے ہیں شہر میں نیشنل بنک، مائیکروفنانس ،عسکری بنک ، الفلاح بنک کھلی ہے جبکہ بنک الحبیب ،حبیب ،سنری بنک، کے سی بی ایل سمیت دیگر بنک بند ہیں بلتستان بارایسو سی ایشن کی جانب سے حمید گڑھ چوک سے غیر قانونی اور غیر آئینی ٹیکسز کے خلاف ریلی نکالی گئی جو یادگار شہداء پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہو گیا ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان بار ایسو سی ایشن کے صدر صفدر ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء نے کہا کہ حکومت متنازعہ علاقے کے عوام پر ٹیکس لاگو کر کے غریب عوام کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو پچھلے 70سالوں سے آئینی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے گلگت بلتستان کو متنازعہ خطہ قرار دے رہا ہے متنازعہ علاقے میں ٹیکسز کا نفاذ کہا ں کے آئین اور قانون میں موجود ہے تو ہمیں بتایا جائے ٹیکسز کا نفاذ جلد واپس لیا جائے بصور ت دیگر یہ تحریک طول پکڑے گی ۔

انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر نے کہاہے کہ آج پورے بلتستان میں کامیاب شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال جاری ہے پیڑول پمپیں بھی بند ہیں حکومت ہمیں لالی پاپ دینے کی پوری تیاری کر رہی ہے ہم کسی دھوکے میں آئے بغیر تاریخی ہڑتال کریں گے معاملہ اب صرف ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے پر ختم نہیں ہوگا بلکہ حکومت کو تمام ٹیکسز ختم کرنا ہوں گے جب ہم آئینی طورپر پاکستان کا حصہ ہی نہیں تو ہمارے اوپر کس قانون اور قاعدے کے تحت ٹیکس لگایا جارہا ہے کٹیں گے مریں گے لیکن تمام ٹیکسز کے خاتمے سے قبل ہڑتال ختم نہیں کریں گے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکس سے تمام لوگ متاثر ہو رہے ہیں یہ صرف تاجروں کا مسئلہ نہیں ہے پیڑول پمپ آنر ایسو سی ایشن نے بھی ہڑتال میں ساتھ دیا ہے حکومت کسی صورت میں بھی ہمارے درمیان پھوٹ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ حکومت ہڑتال کو سبوتاژ کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے عوام اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرکے ہڑتال کو کامیاب کرائیں سرکاری گاڑیوں کو روکنے کیلئے کسی کو کچھ نہیں کہا تاہم پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلیں گی ہوٹلز ، بنک،تندور بھی بند رہیں گے تاریخی ہڑتال غیر معینہ مدت تک کیلئے جاری رہے گی اسی دن ہڑتال ختم کریں گے جس دن تمام ٹیکسز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن ہمارے ہاتھ میں آئے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button