خواتین کی خبریںچترال

سی اینڈ ڈبلیو چترال میں پہلی خاتون سب انجینئر کی تقرری

چترال(بشیر حسین آزاد) شائستہ ناز چترال سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہے جن کی تقرری محکمہ سی این ڈبلیو چترال میں بطور سب انجینئر کی گئی ہے۔ انجینئر شائستہ ناز کا تعلق اپرچترال کے گاؤں چنار مستوج سے ہے۔اُنہوں نے اپنی تقرری کو چترالی بچیوں کے لئے نیک شگون قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کی بچیوں میں بے پناہ صلاحیت موجودہے۔شرط صرف مواقع اور رہنمائی کی ہے۔اُنہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی دعا اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button