متفرق

ضلع ہنزہ اور ضلع نگر میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس پرامن طریقے سے اختتام پزیر

ہنزہ نگر ( اجلال حسین )ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں چہلم امام حسین علیہ سلام اور ان کے جانثار وں کے جلوسوں کی برآمد گی کے علاوہ امن امان کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔ اس سلسلے میں ہنزہ میں مرکزی جلوس گنش سے بر آمد ہوئی جو شاہراہ قراقرم سے ہوتے ہوئے دوپہر1بجے نماز کے اوقات تک ڈورکھن پہنچ گئی جہاں پر امام حسین علیہ سلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اس موقعے پر عزارادروں نے امام علیہ سلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ماتم داری کے ساتھ زنجیر زانی کی ۔ جبکہ علما ء نے اس دن کے حوالے سے گفتگو کی اور امام عالیمقام کی قربانیوں پرروشنی ڈالی۔

دوسری جانب مرتضیٰ آباد میں چہلم امام حسین علیہ سلام کے ماتمی اور ذولجناح کے جلوس شایار نگر سے برآمد ہو کر شاہراہ قراقرم نگر چوک مرتضیٰ آباد میں اختتام پزیر  ہوگئے ۔ ضلع نگر میں چہلم کے دس جبکہ ضلع ہنزہ میں دو جلوس برآمد ہوے۔

عزادروں کے لئے محکمہ صحت نے جگہ جگہ میڈیکل کمپ قائم کئے تھے ۔

ہنزہ نگر میں جلوسوں کی سیکورٹی اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمنٹے کے لئے پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ گلگت بلتستان سکاوٹس اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔

چہلم امام حسین علیہ سلام میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ واور نگر نے اپنے اپنے اضلاع میں عام تعطل کا اعلان کر دیا تھا ۔ ڈی سی ہنزہ اور نگر کے دفاتر کی جانب سے جاری شدہ ۔اعلامیہ کے مطابق چہلم کے صبح سے شام تک سواء کسی ایمرجنسی کے شاہراہ قراقرم گلگت تا ہنزہ نگر ہر قسیم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button