گلگت(پ۔ر) گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ سے منسوب کر کے بعض اخبارت میں خبر شائع کی گئی جس میں گلگت بلتستان کو متنازعہ ، غداری کے مترادف ہوگا ، جو کہ غلط خبر ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سے متعلق موقف بہت واضع ہے ۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو UNICP کے قراردادوں کے مطابق متنازعہ خطہ تصور کر تی ہے اور گلگت بلتستان کی متنازعہ حثیت کو بر قرار رکھتے ہوئے مقبو ضہ کشمیرطرز پر حکومت پاکستان سے آئینی حقوق دینے کا مطا لبہ کرتی ہے۔ لیکن بعض صحافی حضرات نے غلط فہمی کا شکار ہو کر صدر پی پی پی گلگت سے منسوب کرکے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے مو قف سے ہٹ کر متنازعہ بیان شائع کیا ہے۔جس کی وضاحتی بیان صوبائی صدر امجد حسین ایدووکیٹ کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔