خبریں

عید امیلاد لنبی ﷺ ضلع شگر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

شگر(عابدشگری)عید امیلاد لنبی ﷺ ضلع شگر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔انٹر کالج شگر میں سیرت النبی کے موضوع پر تقریری اور ہائی سکول شگر میں نعتیہ مقابلہ منعقد ہوگا۔جبکہ تمام محکمہ جات عید میلاد نبی کی شب چراغان کرینگے ۔اس بات کا فیصلہ قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر عباس علی شاہ کی صدارت میں ہونے والی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر عباس علیشاہ نے کہا کہ اس سال عیدمیلاد نبی ﷺ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کیلئے تمام محکمہ جات اپنے طریقے سے تیاری کریں۔ انہوں نے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایات کی کہ وہ عید کی شپ چراغان کا بندوبست کریں۔ جبکہ بازاروں میں عید میلاد نبی ﷺ کی بینرز آویزاں کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر انٹر کالج شگر میں سیرت النبی ﷺ پر تقریری اور ہائی سکول شگر میں نعتیہ مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button