ماحول

دینور کوہل کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

گلگت( پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں ایک اہم جلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں واسپ کے ڈائریکٹر اسرار احمد اور دیگر انجینئر ، عملہ اور نمبراد دینور رفیق ، نمبردار کریم کامران غازی ، غلام عباس نسیم ، شوکت اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صاف پانی کے کوہل کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف انتطامیہ سخت کاروائی کر ے گی۔ خاص کر ایسے لوگ جنہوں نے گھڑ ، کچن اور کپڑے دھو کر گندا پانی واٹر چینلز میں لگا یا ہو اہے ۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی کھلی کچہری میں اس ایشو کا سختی سے نوٹس لیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ دینور، سلطان آباد میں اس حوالے سے ایک آگاہی مہم چلائیں گے اور مہم میں مقامی عمائدین کے علاوہ انتظامیہ و علماء کی مدد لیں گے۔ مہم کے بعد کوئی بھی شخص خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف انتظامیہ سخت سے سخت کاروائی کر یگی۔

اجلاس میں واسپ کو یہ ہدایات دی گئی ہے کہ وہ فروری کے مہینے تک اپنا سروے مکمل کرے اور ایپکس کمیٹی کو بریفنگ دے۔ صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر حلقہ 3مقامی عمائدین اور پولیس کے زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دیں گے تاکہ وہ کام احسن طریقے سے مکمل کرانے کے لئے اہم کردار ادا کر ینگے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہو ا کہ مورخہ 12دسمبر کو واسپ کے ذمہ داران اپیکس کمیٹی کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر اب تک ہونے والے پیشر رفت کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button