ماحول

چلاس۔ محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے تھور کے جنگلات تباہی کے دہانے پر، نائب صدر وکلاء ایسوسی ایشن اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان

چلاس(پ ر) وکلاء ایسوسی ایشن اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے نائب صدر محمد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے تھور کے جنگلات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ ٹمبر مافیا روزانہ کی بنیاد پر لکڑی محکمہ جنگلات کے چیک پوسٹ سے واگزار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے جنگلات کی کٹائی میں بے دریغ اضافہ ہوا ہے اور روزانہ نئی کٹی ہوئی لکڑی مختلف ٹالز پر پہنچ رہی ہے۔ لکڑی سپلائی کیس پر سول کورٹ نے لکڑی ضبط کرنے اور محکمانہ انکوائری کا حکم بھی صادر فرمایا تھا مگر اس حکم پر محکمہ جنگلات نے عملدرآمد نہیں کیا۔محکمہ جنگلات اور ذمہ دار حکام کی اس معاملے پر خاموشی کے خلاف کورٹ میں کیس دائر کر دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button