عوامی مسائل

چلاس: محلہ سید آباد کی رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار حادثات رونما ہونے لگے۔

چلاس(مجیب الرحمان) محلہ سید آباد کی رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار حادثات رونما ہونے لگے۔ نہر کے کنارے بنی سڑک بھی مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، محلے تک گاڑی لے جانا کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔معمولی بے احتیاطی سے گاڑی نہر یا گہری کھائی میں گر کر انسانی جانیں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔سڑک کی خستہ حالی کے سبب لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہیں اور مریضوں کو بھی اٹھا کرمین سڑک تک لایا جا رہا ہے۔ فوری طور پر سڑکوں کی مرمت کی جائے۔

ان خیالات کا اظہارخطیب جامع مسجد ابراہیمی مولانا سید عبدالمجید شاہ اور عالم دین مولانا سید عبدالمالک نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ محلے میں سینکڑوں گھرانے مقیم ہیں۔سڑک کی خستہ حالی کے سبب گاڑیوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔اکثر بچے سکول بھی وقت پر نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔عوامی مشکلات کے پیش نظر حکام فوری طور پر چند کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت فوری کروائیں۔تاکہ محلے کے رہائشی اذیت سے بچ سکیں اور پتھر کے دور کی زندگی سے نجات ممکن ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button