سیاحت

ڈپٹی کمشنر نگر کا ہوپر کا دورہ، مقامی ہوٹل مالکان سے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال

نگر: تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد نے ہوپر کا دورہ کیا اور وہاں پر مقامی ہوٹل مالکان کے گروپ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دیگر موضعات کے ساتھ ساتھ پورے ضلع نگر میں بشمول ہوپر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ہوٹل مالکان نے ڈپٹی کمشنر کو مقامی ہوٹل انڈسٹری کی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیااور انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو ان مشکلات کے حل کے حوالے سے درخواست کی۔ ہوٹل مالکان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنا کر انھیں آسان اقساط پر قرضے فراہم کر دے تو نہ صرف خطے میں جہالت اور بیروزگاری ختم ہو سکتی ہے بلکہ پورا جی بی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نگرکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری گلگت۔بلتستان کے ویژن کے مطابق ضلع نگرمیں سیاحت کے فروغ کے لیءئے وہ تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے اور امقامی ہوٹل مالکان کو زیادہ سے زیادہ سہولیت فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ضلع نگر اور اس کے سیاحتی مقامات کی تشہہیر نہ ہونے کے برابر ہے اور انشااللہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ امسال اسکی زیادہ سے زیادہ تشہیر ہو۔ ضلعی انتظامیہ نگر نہ صرف اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرے گی بلکہ مختلف مقامات پر سیاحوں کی آگاہی کے لیئے نگر کے سیاحتی مقامات کے بورڈز بھی آویزاں کیئے جائیں گے۔ سیاحتی سیزن کے شروع ہونے سے قبل ضلعی انتظامیہ لوکل کمیونٹی کے ساتھ مل کر مختلف لنک روڈز تعمیر کرے گی تاکہ نگر کہ وہ علاقے جہاں پر ابھی تک سیاحوں کو رسائی حاصل نہیں ھو سکی وہاں تک ان کو بہم رسائی پہنچائی جا سکے۔

مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ وہ مقامی ہوٹل مالکان کو مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے آسان اقساط پر قرض دلانے کی بھی پوری پوری کوشش کریں گے۔ آخر میں ہوٹل مالکان نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کہ ممنون احسان ہیں کہ وہ ان کی دعوت پر یہاں تشریف لائیں ہیں اور ان کے مسائل حل کرانے کے حوالے سے بھر پور انداز میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button