ماحول

گلگت : قدیم کوہلوں کی جدید مشینری کےذریعے صفائی یقینی بنارہے ہیں، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی

گلگت (چیف رپورٹر) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی گلگت بلتستان آ صف اللہ خان نے کہا کہ گلگت کے عوام کیلئے ایک بڑی اہم کامیابی ہے کہ قدیم کوہلوں کی صفائی کیلئے لاکھوں روپے مالیت کی جدید مشینری کے زریعے صفائی یقینی بنارہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے حکم پر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا ادارہ کردار ادا کررہا ہے اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے آج جمعرات کے روز سے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور مجھے انتہائی خوشی محسوس ہورہی کہ گلگت کے قدیم کوہلوں کی صفائی کیلئے لائی گئی مشینر ی کا افتتاح کر رہا ہوں۔ چونکہ دونوں کوہل غلاظت کا ڈھیر بن چکے ہیں اور صفائی ایک بڑا چیلنج سے کم نہیں۔ گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے اس اہم چیلنج کو قبول کرتے ہوئے صفائی کا بیڑا اٹھایا ہے۔ عوا م بھی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قدیم کوہلوں کی صفائی کو وقت پر یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے جمعرات کے روز مشینری کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایات دیں کہ وہ کوہلوں کے صفائی کے موقع پر درپیش مسائل کے حل میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اس اہم چیلنج کو ہم سب ملکر پائے تکمیل تک پہنچاسکیں۔

اس سے قبل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف اللہ خان کو پلاننگ اینڈ ریسرج آفیسر گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی زوہیب ایوب نے کوہلوں کی صفائی کیلئے لائی گئی جدید مشینری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کوہل بالا اور کوہل پائن کی صفائی کیلئے تشکیل دی جانے والے پروگرام سے آگاہ کیا جسکی باقاعدہ سیکریٹری نے تعریف کرتے ہوئے مجوزہ پروگرام کی منظوری دی ۔اور آج سے باقاعدہ کام جاری کرنے کابھی احکامات دئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button