خبریں

ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کے دورہ ہنزہ میں نگر کے عوام خوشیوں میں برابرشریک

نگر ( اقبال راجوا) ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کے دیدار کے موقع پر عوام نگر کسی نہ کسی شکل میں اسماعیلی کمیونیٹی کی خوشیوں میں شریک جبکہ ضلعی انتطامیہ تین دنوں سے الرٹ رہی۔

تفصیلات کے مطابق ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کی شیعہ امامی اسماعیلی کمیونٹی کو دیدار دینے کے لئے آمد کے موقع پر ضلع ہنزہ کی اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ ضلع نگر کے عوام بھی ان کے خوشیوں میں برابر کی شریک رہی ۔ انجمن حسینیہ نگر کی جانب سے پچاس نوجوان رضاکار ،دو موبائل ایمبولینس کے کے ایچ ضلع نگر سیکشن کے حدود میں عقیدت مندوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے سخت سردی کے باوجود کھڑے رہے۔

ضلع نگر میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں نجی اداروں اور انفرادی طور پر سائن بورڑز اور پینا فلیکسز کے ذریعے شاندار الفاظ میں تہنیتی جملے درج کر کے پرنس کریم آغاخان اور تمام معتقدین کو جذبہء خیر سگالی اور پیار و محبت کا پیغام دیا ۔ جبکہ ہنزہ میں بجلی کی کمی دور کرنے کے لئے ساس ویلی اور مناپن پاور ہاؤس سے مسلسل تین دنوں تک بجلی فراہم کی گئی جبکہ خود لوڑ شیڈنگ میں رہے۔ ضلعی انتظامیہ نگر کی جانب سے پورا کے کے ایچ نگر سیکشن پر تین مختلف مقامات پر ایمر جنسی یونٹس اور چار موبائل ایمبولینس میں ڈاکٹرز کے ساتھ عملے کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔ ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کی آمد پر جہاں اتحاد من المسلمین اور مذہبی اور روحانی پیشواؤں کی عزت و احترام کی ایک بہترین مثال قائم ہوئی ہے یہ مثال پاکستان کے دیگرتمام اضلاع کے لئے قابل تقلید مثال ہے ۔ گلگت بلتستان کے دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک بہترین مثال قائم کر کے اس پر آشوب دور میں دنیا کے امن کے لئے ایک خوبصورت مثال قائم کیا ہے ۔ اس تاریخی مثال پر نگر اور ہنزہ سمیت گلگت بلتستان کی عوام خراج تحسین کی مستحق ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button