اہم ترین

سیشن کورٹ سکردو نے الیکشن نتائج کیس سکردو حلقہ 1 کو 10 جنوری تک ملتوی کردیا، اکبر تابان کوعدم حاضری پر جرمانہ

سکردو ( رجب علی قمر ) الیکشن ٹربیونل کیس ،سیشن کورٹ سکردو نے الیکشن نتائج کیس سکردو حلقہ 1 سینئر وزیر حاجی اکبر تابان اور راجہ جلال 10 جنوری تک ملتوی کردیا 12 دسمبر کو عدالت میں عدم حاضری پر سینئر وزیر اکبر تابان پر عدالتی جرمانہ5 ہزار روپے عائد کیا گیا جمعہ کے روز سیشن کورٹ سکردو جج عباس چوپا نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر فریق اول اور دوئم دونوں حاضر ہوئے جبکہ 12 دسمبر کو ہونے والے پیشی میں عدم حاضری پر سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان پر 5 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا اس موقع پر کیس کی مزید سماعت کرتے ہوئے 10 جنوری2018 تک ملتوی کردیا گیا ہے واضع رہے کہ سکردو حلقہ نمبر 1 الیکشن نتائج کو تحریک انصاف کے اُمیدوار راجہ جلال حسین نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کررکھا تھا جو کہ گلگت ہائی کورٹ سے سکرد وسیشن کورٹ منتقل کردی گئی ہے اور 12 دسمبر کو سکردو میں پہلی پیشی ہوئی جس میں فریق دوئم سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان غیر حاضر رہے اور عدالت نے کیس کو 15 دسمبر تک ملتوی کیا تھا تاہم جمعہ کے روز سیشن کورٹ سکردو میں راجہ آف سکردو جلال حسین مقپون اور سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان بھی معزز عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت نے سماعت کے بعد 10 جنوری تک ملتوی کردیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button