موسم

ضلع ہنزہ اور نگر میں گزشتہ روز سے موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ جاری

ہنزہ ( اجلال حسین) ضلع ہنزہ اور نگر کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں گزشتہ روز سے موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، گزشتہ کئی دنوں سے خشک موسم کی وجہ سے عوام مختلف موسمی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم گزشتہ روز سے موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسمی بیماریاں میں کمی ہو گئی جبکہ دوسری جانب ضلع ہنزہ اور نگر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سےعوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑی۔ برف باری میں بچوںکے ساتھ ساتھ بڑوں نے بھی اپنے کھتیوں میں برف کو جمع کر کے موج مستی میں مصروف رہے۔

اس ویڈیو کوبھی دیکھیں

محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع ہنزہ اور نگر میں آئندہ 24سے 48گھنٹوں کے درمیان وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ویڈیو کوبھی دیکھیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button