عوامی مسائل

روندو : عوام نے احتجاجاً خود ہی سڑکوں کی مرمت کا آغاز کر دیا

روندو (خبر نگار خصوصی) محکمہ تعمیرات عامہ اور روندو انتظامیہ کی بے رخی اور ستم ظریفی نے میندی یونین کے عوام کو باری باری سڑکوں کی مرمت کے لئے کام کر نے پر مجبور کر دیا۔ کشمل اور ہربوٹ کے تمام رہائشی افرادنے روندو انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے رویے سے تنگ آکر سڑکوں کی مرمت کاکام خود شروع کر دیا ۔ گزشتہ دنوں کشمل کے عوام نے احتجاجاً اپنے گاؤں سے شوت تک سڑکوں کی مرمت خود کی تھی لیکن روندو انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات کے حکام ٹس سے مس نہیں ہوئے تو گزشتہ روز ہربوٹ کے عوام بھی مجبور ہو کر اپنے گاؤں سے کشمل تک روڈ کی صفائی کے لئے نکل آئے اور تمام افراد گنتی ، بلچے اور ٹوٹے پھوٹے جگوں کی مرمت کے لئے ٹریکٹر لے کر کئی کلومیٹر روڈ کی مرمت کر دئے۔

اس موقع پر علاقے کے روڈ پر صفائی کے لئے آنے والے معززین اور عمائدین نے کہا کہ محکمہ تعمیرات نے روندو میند ی یونین کو علاقہ غیر سمجھا ہوا ہے مطالبات کے با وجود میندی سے لے کر شوت تک کے کئی کلومیٹر مصروف سڑک کی مرمت کے لئے کوئی بھی روڈ قلی تعینات نہیں کیا گیا ہے مقامی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات ان علاقوں کے روندو کا حصہ ہی نہیں سمجھتے۔ اسسٹنٹ کمشنر روندو کو بھی اس حوالے سے کئی بار وفود کی شکل میں مطالبات پیش کر دئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ روڈ کی خستہ حالی کے باعث علاقے میں شدید مسائل پیدا ہو رہے ہیں کسی بھی اموات اور بیماری کی صورت میں ہسپتالوں تک پہنچنے کے لئے کثیر آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ روڈ کی خستہ حالی سے کوئی بھی نا گہانی اموات ہوئی تو اس کا ایف آئی آر روندو انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات کے متعلقہ حکام کے خلاف کاٹی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ احتجاجاً ہم نے اپنے سڑکوں کی مرمت کا آغاز کر دیا ہے پھر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو گلگت سکردو روڈ کو مکمل بند کر دیں گے اور اے سی اوردیگر متعصب حکام کو روندو سے نکال دیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button