سیاست

مخالفین گلگت بلتستان کے معصوم عوام کو اُکسانے اور غیر ملکی ایجنڈے کو کامیابی دلانے کے لئے بر سرپیکار ہیں ۔ صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی

گلگت(پ ر) صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی نے استور چیلم سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔اور مخالفین گلگت بلتستان کے معصوم عوام کو اُکسانے اور غیر ملکی ایجنڈے کو کامیابی دلانے کے لئے بر سرپیکار ہیں ۔اب وقت آگیا ہے کہ صوبائی حکومت ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور ان غیر ملکی ایجنڈوں کو اُن کے انجام تک پہنچائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں کسی قسم کا کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہے جبکہ لوکل ٹیکس جو لگایا گیا تھا اُس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی میں عوام کی نمائیندگی کرنے والا کوئی شامل نہیں ہے بلکہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان میں مافیا کا کردار ادا کرنے لگی ہے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اگر عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگ الیکشن میں جائیں تو اُن کو ان کی حیشت کا پتہ چل جائے گا اور عوام سے جوتیاں پڑیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہڑتالوں اوراحتجاج پر عوام کواُکسانے والوں کو کچھ فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ اُن کا چھولا جلتا ہے اور فرق صرف اور صرف غریب عوام کو پڑتا ہے جو دن کو محنت کرتا ہے اور رات کو کھانا کھاتا ہے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اب ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی کیونکہ ان وہ اپنی تمام حدیں پار کر چکیں ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کام کریں اور اپنے کاروبار پر توجہ دیں بہروپیوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔حکومت عوام کو ہر طرح کی سکیورٹی فراہم کرے گی اور کوئی زبردستی کاروبار بند کروانے کی کوشش کرے اُس کی اطلا ع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button