خبریں

شگر: انجمن تاجران کی کال پر دوسرے روز بھی ضلع شگر میں مکمل شٹرڈاؤں ہڑتال

شگر(عابدشگری) شگر میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی کال پر دوسرے روز بھی ضلع شگر میں مکمل شٹرڈاؤں ہڑتال رہی۔ صبح سے تمام دکانیں ،بازار، ہوٹلز، مارکٹیں، اور کاروباری ،مراکز بند رہی۔ جبکہ حسینی چوک پر بازار کمیٹی شگر کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بازار کمیٹی شگر اور مجلس وحدت المسلمین شگر کے جنرل سیکریٹری شیخ کاظم ذاکری اور فداعلی شگری اور ظہیر عباس نے کہا ک مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی منہ سے نوالہ چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس حکومت کا شیوہ رہا ہے جب بھی حکومت میں آئے عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعے لوگوں کا جینا دشوار کیا ہےاور کرپشن کو فروغ دیا ہے۔ اللہ کی ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ اس وجہ سے ان کے قائدپر کرپشن کی وجہ سے زمین تنگ ہورہا ہے۔ یہ عوام کی بددعا کی وجہ سے ہیں۔

مقررین نے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکس ایڈاپشن ایکٹ 2012کو عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے ٹیکس کی نفاز کو غیر آئینی قراردیا۔ اور کہا کہ آئینی حقوق کی حصول تک گلگت بلتستان کے بچہ بچہ ٹیکس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونگے۔ جب تک یہ ظالمانہ ایکٹ واپس نہیں لیتا ہمار ااحتجاج جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button